جوہانسبرگ،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اوٹس گبسن کو جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پہلے ویسٹ انڈیز کے سابق بالر اس وقت انگلینڈ کے تیزگیندبازی کوچ ہیں۔وہ اس وقت انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز ساتھ جاری سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو چھوڑ یں گے۔گبسن 2010-2014تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے چیف کوچ کاکرداراداکرچکے ہیں۔2012میں ویسٹ انڈیز کوٹی 20ورلڈ چمپئن بنانا گبسن کی بڑی کامیابیوں میں ہے،وہ جنوبی افریقہ کے موجودہ کوچ رسیل ڈومنگو کی جگہ لیں گے۔
گریکسن کے حوالے سے لکھاگیاہے کہ میں اپنے کوچنگ کیریئر میں اس نئے چیلنج سے خوش ہوں،میں کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے)کا یہ ذمہ داری دینے کیلئے شکریہ اداکرتاہوں،اور ساتھ ہی انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کا میری صورت حال کو سمجھنے کے لئے شکریہ۔گبسن نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں میرا ایک کھلاڑی کے طور پر اچھا وقت گزراہے، میں ایک کوچ کے طور پر ایک بار پھر واپس لوٹنے کے لئے تیار ہوں۔
سی ایس اے نے کوچ کے عہدے کے لئے درخواست منگائی تھی اور ڈومینگو سے دوبارہ درخواست دینے کوکہاتھا،امید تھی کہ ڈومنگو کوبورڈ اس عہدے پر برقرار رکھے گا لیکن سی ایس اے نے گبسن کو کوچ کے طور پر منتخب کیا۔پانچ رکنی کوچ سلیکشن کمیٹی نے گبسن کے نام کو حتمی شکل دی۔اس کمیٹی میں دو سابق کوچ گری کرسٹن اور ایرک سیمون شامل تھے۔سی ایس اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لوگارٹ نے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ میں ڈومونگو کو ان کی ٹیم میں ان کے مثبت تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتاہوں،میں اس حقیقت سے خوش ہوں کہ وہ ہماری ٹیم کے چیف کوچ ہوں گے۔یہ ایک اہم عہدہ ہے کیونکہ یہاں سے آنے والی نسل کے کھلاڑی تیارہوتے ہیں۔میں ای سی بی کابھی سمجھنے اور معاونت کیلئے شکریہ اداکرتاہوں۔